19 اگست 2011 - 19:30

لیبیا میں انقلابیوں نے دارالحکومت طرابلس کی جانب مسلسل پیش قدمی کے دوران دو اہم شہروں پر کنٹرول سنبھال لیا ہے۔

ابنا: انقلابیوں کا کہنا ہے کہ جمعہ کو ہونے والی جھڑپوں کے بعد انھوں نے طرابلس سے مغرب میں تیس کلومیٹر دور واقع الزاویہ اور مشرق میں ایک سو ساٹھ کلومیٹر دور زِلتان کو اپنے قبضے میں لے لیا ہے۔ انقلابیوں نے مشرقی بندرگاہ بریقہ پر بھی مکمل کنٹرول حاصل کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔............. /169